محبّت میں اگر کوئی جھوٹ بولے تو محبّت روٹھہ جاتی ہے محبّت ٹوٹ جاتی ہے محبّت میں اداکاری نہیں چلتی محبّت میں *ریا کاری نہیں چلتی محبّت سچّے جذبوں سے بنا انمول موتی ہے محبّت زندگی میں فقط اک بار ہوتی ہے محبّت کانچ کی مانند محبّت آنچ کی مانند کہ جوں جوں وقت گزرے تو یہ ہر پل تیز ہوتی ہے سلگتی آگ کی مانند محبّت راگ کی مانند کہ اس کے سننے والوں پر عجب مدہوشی چھاتی ہے محبّت جھلملاتی ہے چمکتے چاند کی مانند محبّت ایک مورت ہے محبّت خوبصورت ہے یہ مورت سب کو بھاتی ہے کئی سجدے کراتی ہے محبّت ریل کی مانند کہ انجانے مسافر اس کی ہر پل راہ تکتے ہیں یہ بس اک بار آتی ہے اگر یہ چھوٹ جائے تو مسافر سوگ کرتے ہیں مسافر روگ کرتے ہیں محبّت جوگ کی مانند جسے اک بار لگ جائے وہ سب کچھہ بھول جاتا ہے محبّت دیوار سے لپٹی اک بیل کی مانند جو سدا بڑھتی ہی جاتی ہے محبّت خوشبو کی مانند جو ہر سو پھیل جاتی ہے محبّت گنگناتی ہے سُریلے گیت کے مانند کسی کے نرم ہونٹوں سے یہ جب لفظوں کی صورت میں نکلتی ہے تمنّا پھر مچلتی ہے محبّت راکھہ ہوتی ہے محبّت پاک ہوتی ہے محبّت معصوم سا سچ ہے کہ اس کو بولنے سے روح میں پاکیزگی سی لوٹ آتی ہے تبھی تو! محبّت میں اگر کوئی جھوٹ بولے تو !!!!محبّت روٹھہ جاتی ہے Best Poetry Images http://www.shaheenz.com | | | | | |
--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Virtual University of Pakistan 2009" group.
To post to this group, send email to virtual-university-of-pakistan-2009@googlegroups.com.
To unsubscribe from this group, send email to virtual-university-of-pakistan-2009+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit this group at http://groups.google.com/group/virtual-university-of-pakistan-2009?hl=en.
No comments:
Post a Comment